ہومپاکستانیاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ دار بھارتی حکومت...

یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ دار بھارتی حکومت ہوگی، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔

خط میں مشعال ملک نے کہا کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں، یاسین ملک کشمیریوں کی آواز ہیں جو عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل جمہوری نظام کے برعکس ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔ کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی، لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جراح کی۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جارہا ہے۔ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہوگئی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل