ہومانٹرنیشنلنینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکی سفیر کو طلب...

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا

امریکی پارلیمانی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔

نینسی پلوسی گزشتہ روز چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں جبکہ چین نے متعدد بار خبردار کیا تھا کہ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ثابت ہوگا۔

چین کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھےگی، چین اپنی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنے گا۔

انتباہ کے باوجود نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز کو طلب کرلیا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے پلوسی کے دورے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ امریکی اقدام جارحانہ نوعیت کا ہے جس کےانتہائی سنجیدہ نتائج ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل