ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا، موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ منسوخ، تعلیمی ادارے کھل...

خیبر پختونخوا، موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ منسوخ، تعلیمی ادارے کھل گئے

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات ختم کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی پر تمام نجی اور سرکاری اسکولز کل سے کھلیں گے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے گرم علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبر کو کھلنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل