ہومپاکستانجمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات

جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11-A ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ جمیل احمد اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔ جبکہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل