ہومپاکستانڈپٹی ہیڈ آف مشن پاکستان سفارتخانہ روس کی سربراہی میں آن لائین...

ڈپٹی ہیڈ آف مشن پاکستان سفارتخانہ روس کی سربراہی میں آن لائین کھلی کچہری کا انعقاد

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روس میں سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رانا ثمر جاوید کی سربراہی میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے کھلی کچہری کے شرکاء کو سفارتخانے کی طرف سے پاسپورٹ کی فراہمی بارے میں آگاہ کیا. اس دوران ڈپٹی ہیڈ آف مشن رانا ثمر جاوید نے کہا کہ موجودہ چیلیجز کے باوجود سفارتخانہ پاسپورٹ کی توسیع کیس ٹو کیس کی بنیاد پر کی جاتی ہے. انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی جلد فراہمی کے معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ بھی اٹھایا جا چکا ہے.

کچہری کے شرکاء نے سفارتخانے کی خصوصی کاوشوں کو سراہا . شرکاء نے اس پراسس کو مزید بہتر بنانے کیلیے تجاویز بھی دیں. رانا ثمر جاوید نے روس میں مقیم پاکستانیوں کو یہاں کے قانون کی پاسداری کی اہمت سے آگاہ کیا. انہوں نے کسی بھی قسم کی غیر قانونی مظاہروں اور جلسوں میں شرکت کرنے سے گریز کرنے پر بھی زور دیا. رانا ثمر جاوید نے روس میں مقیم پاکستانیوں کو ہر طرح سہولیات فراہم کرنے یقین دہانی کرائی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل