ہومتازہ ترینضرورت پڑنے پرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا حق حاصل ہے، روس

ضرورت پڑنے پرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا حق حاصل ہے، روس

ضرورت پڑنے پرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا حق حاصل ہے، روس

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ ماسکو کو اپنے جوہری نظریے کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے، ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ روس کو بعض صورتوں میں اور جوہری ڈیٹرنس سے متعلق ریاستی پالیسی کے بنیادی اصولوں کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے، ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق ہے۔ میدویدیف کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیرِ اعظم لِز ٹرِس کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی سیاست دان نفرت کی آگ کو بڑھکا رہے ہیں. انہوں نے کہا کے ایک طرف مغرب کی جانب سے روس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ‘جوہری بٹن’ سے اپنا ہاتھ ہٹا لے اور اگر روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو ہمیں تباہ کن نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں. انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہاں تک کہ برطانوی وزیرِاعظم لِز ٹرِس نے روس کے ساتھ جوہری جنگ شروع کرنے کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

میدویدیف نے روس کے جوہری نظریے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو روس اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جارحیت کے جواب میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے جس میں روس کے خلاف ایسے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا اندیشہ ہو، یا ایسے حملے جو روس کے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل