ہومانٹرنیشنلصدرپوتن کیف پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یوکرائنی کمانڈر

صدرپوتن کیف پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یوکرائنی کمانڈر

صدرپوتن کیف پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یوکرائنی کمانڈر

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سرگئی نائیف نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن بالآخر کیف پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ فلحال یوکرینی دارالحکومت کو آئندہ کچھ روز میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نائیف جو یوکرین کی مسلح افواج کی مشترکہ افواج کی کمانڈ کرتے ہیں نے ٹی وی چینل ٹی ایس این کو بتایا کہ یقیناً اس بات کے امکانات ہیں کیونکہ روسی صدر یوکرین اور ہمارے ملک کے دارالحکومت کو فتح کرنے کے ارادوں سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ روسی صدر پوتن کے منصوبوں کی ترجیحات میں شامل ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یوکرینی کمانڈ کا کہنا تھا کہ فی الحال مستقبل قریب میں ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہم حملہ آور قوتوں کی توجہ اس مقصد کے لئے نہیں دیکھ رہے لیکن آگے کیا ہوگا؟ اس چیز کا انحصار روسی صدر کے فیصلوں پر ہوگا. یاد رہے روسی فوجی یوکرینی دارالحکومت کے ارد گرد ہفتوں کی لڑائی کے بعد مارچ کے آخر میں کیف اور شمالی یوکرین کے دیگر حصوں سے منظم طریقے سے خود واپس چلے گئے تھے۔ روسی وزارت دفاع نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو اور کیف کے درمیان امن مذاکرات کے دوران روسی فوجیوں کی واپسی خیر سگالی کا اشارہ ہے۔ تاہم وقت گزارنے کے بعد مغربی ممالک کی اشتعال انگیزی سے روس یوکرین مذاکرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے اور جنوبی یوکرین اور دونباس میں دوبارہ لڑائی شروع ہو گئی۔ واضح رہے پچھلے مہینے صدرپوتن نے پڑوسی ملک میں فوجی آپریشن کو تقویت دینے کے لیے 300,000 ریزروسٹوں (ریزرو فوج) کو فعال کرنے کے مقصد کے لیے ہنگامی بھرتیوں کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل