ہومتازہ ترینجو ممالک مغرب کے آگے نہیں جھکتے صرف ان سے بات ہوگی،...

جو ممالک مغرب کے آگے نہیں جھکتے صرف ان سے بات ہوگی، روس

جو ممالک مغرب کے آگے نہیں جھکتے صرف ان سے بات ہوگی، روس

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روس کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینڈیکٹوف نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ روس ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار ہے جو مغربی پالیسیوں کے آگے جھکنے سے انکار کر دیں گے، لیکن سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ مقامی مارکیٹ پر روس جلد ہی دوبارہ اپنا تسلط قائم کرے گا. انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک مغرب کی روس مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے سے انکار کرتے ہوئے ماسکو کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہوں گے اور ان ممالک کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ لیکن سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہم مغرب نواز ممالک سے بحران سے پہلے کی سطح پر ان کی بحالی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماسکو امریکیوں کے برعکس خودمختار ریاستوں کو اقسام اور زمروں میں تقسیم نہیں کرتا ہے۔

روسی عہدیدار نے کہا کہ روس کے لیے کوئی بھی ملک جو ہمارے ملک کے خلاف تباہ کن کارروائیوں کا ارتکاب نہیں کرتا اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے لیے پرعزم ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ملک ہمارے لئے دوستانہ رویہ رکھتا ہے. وینڈیکٹوف نے کہا کہ روس ایسے ممالک کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے تعاون بڑھا رہا ہے، مثال کے طور پر، اناج، توانائی اور دیگر اسٹریٹجک خام مال کی فراہمی جو اب دنیا میں بہت کم ہیں روس انھیں فراہم کرآہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کے کہ آیا روس کو نئے اتحاد بنانے یا موجودہ اتحاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے؟ وینڈیکٹوف نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ نئی شرائط کے تحت SCO، BRICS، CSTO اور EAEU سمیت متعدد متنوع کثیر جہتی فارمیٹس کا کردار بڑھ رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل