ہومتازہ ترینعالمی معیشت کی بنیاد اشیائی ممالک ہیں، صدر پوتن

عالمی معیشت کی بنیاد اشیائی ممالک ہیں، صدر پوتن

عالمی معیشت کی بنیاد اشیائی ممالک ہیں، صدر پوتن

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس (CICA) کے سربراہی اجلاس میں کہا کہ ایشیا جہاں طاقت کے نئے مراکز مضبوط ہو رہے ہیں، کثیر قطبی دنیا میں منتقلی میں ایک بڑا کردار ادا کر رہا ہے. روسی رہنما نے کہا کہ دنیا اب ایک کثیر قطبی نظام بنتی جا رہی ہے۔ ایشیا جہاں طاقت کے نئے مراکز مضبوط ہو رہے ہیں، وہاں ایشیا اب عالم اقوام میں کلیدی کردار کرنے جا رہا ہے۔ صدر پوتن نے بتایا کی کہ ایشیائی ممالک عالمی اقتصادی ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ یہاں شنگھائی تعاون تنظیم، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن اور یوریشین اکنامک یونین جیسی تنظیمیں ہیں جو متحرک اور موثر انداز میں کام کررہی ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ روس ان تمام عوامل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے جس سے اس خطے کی ترقی ممکن ہے ۔ روسی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کھڑے ہیں. روسی رہنما نے بتایا کہ روس باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور سرمایہ کاری سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون جیسے مقاصد کے لیے ہمیشہ تیار ہے. روسی صدر نے کہا کہ یہ ماسکو ہی تھا جو CICA بزنس کونسل کے قیام کے لئے کھڑا تھا، جس نے گزشتہ برسوں میں اپنے فریم ورک کے اندر “پورے اقتصادی ایجنڈے پر بہت سی کامیاب کانفرنسیں اور ورکشاپس منعقد کیں ہیں.

صدر پوتن نے مزید کہا کہ اور بلاشبہ، دیگر ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مل کر، ہم بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آفاقی اور تسلیم شدہ اصولوں پر مبنی مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی کا نظام بنانے کے لیے تمام کوششیں کرتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل