ہومتازہ ترینزیادہ ترممالک اپنی خودمختاری کے لیے کھڑے ہونے کو تیار ہیں، پوتن

زیادہ ترممالک اپنی خودمختاری کے لیے کھڑے ہونے کو تیار ہیں، پوتن

زیادہ ترممالک اپنی خودمختاری کے لیے کھڑے ہونے کو تیار ہیں، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11ویں ماسکو کانفرنس کے شرکاء اور مہمانوں سے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ زیادہ تر ممالک اپنی خودمختاری کے لیے کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں اور یہ وقت بین الاقوامی برادری سے مستقبل کی دنیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

صدر پوتن نےزور کر کہا کہ ہم دنیا کو اب ایک کثیر قطبی عالمی نظام کی طرف مسلسل بڑھتا دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا میں اب زیادہ تر ممالک اپنی خودمختاری، قومی مفادات، روایات، ثقافت اور طرز زندگی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں. روسی سربراہ مملکت نے اس حقیقت پر زور دیا کہ دنیا میں اب اقتصادی اور سیاسی اختیار کے نئے مراکز مضبوط ہو رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل