ہومانٹرنیشنلیوکرین اپنے گنوائے ہوئے علاقے روس کودے سکتا ہے، نیٹو

یوکرین اپنے گنوائے ہوئے علاقے روس کودے سکتا ہے، نیٹو

یوکرین اپنے گنوائے ہوئے علاقے روس کودے سکتا ہے، نیٹو

برسلز انٹرنیشنل ڈیسک
نیٹو سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ کے چیف آف سٹاف سٹیان جینسن نے ایک مباحثے میں کہا کہ کیف نیٹو کی رکنیت کے بدلے اپنے کچھ سابقہ علاقوں کی ملکیت سے دستبرداری کرسکتا ہے۔ اس معاملے پر اپنے بیانات میں اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ یوکرین “فتح” کے لیے اپنی شرائط خود طے کرے گا۔ ناروے کے وی جی اخبار کے مطابق جینسن نے بحث میں کہا کہ میرے خیال میں یوکرین کے لیے یہی ایک حل ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے علاقے چھوڑ دے، اور بدلے میں نیٹو کی رکنیت حاصل کرے. انہوں نے یہ تجویز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازعہ کا “ممکنہ حل” ہو سکتا ہے، جبکہ اس سے متعلق نیٹو کے اندر بات چیت جاری ہے.

اس سے قبل سوئس آؤٹ لیٹ Neue Zürcher Zeitung نے فروری میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ CIA کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے روس کو قیام امن کے لیے زمین کے معاہدے کی پیشکش کی تھی جس میں ماسکو %20 یوکرائنی علاقہ اپنے پاس رکھے گا۔ تاہم بعد ازاں وائٹ ہاؤس، سی آئی اے اور کریملن سب نے اس بات کی تردید کی کہ ایسی کوئی بھی تجویز نہیں پیش کی گئی تھی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ سال کہا تھا کہ یوکرین کی فوجی غیر جانبداری کو یقینی بنانا ان کے ملک میں فوج بھیجنے کے فیصلے کے پیچھے ایک اہم عنصر تھا، اور یہ کہ روس کی سرحدوں پر نیٹو کے ساتھ منسلک یوکرین کا ہونا روس کے لئے ایک ناقابل قبول قومی سلامتی کا خطرہ پیدا کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل