ہومانٹرنیشنلیوکرین کو جنگی طیارے دینا انسانیت کیلئے خطرناک ہوگا،: امریکی صدارتی امیدوار

یوکرین کو جنگی طیارے دینا انسانیت کیلئے خطرناک ہوگا،: امریکی صدارتی امیدوار

یوکرین کو جنگی طیارے دینا انسانیت کیلئے خطرناک ہوگا،: امریکی صدارتی امیدوار

واشنگٹن انٹرنیشنل ڈیسک
امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے 2024 کے لئے نامزد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈینمارک اور ہالینڈ کی جانب سے یوکرین کے لئے جنگی طیاروں کی فراہمی کو یوکرین اور پوری انسانیت کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔ ڈینمارک اور ہالینڈ، یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ ہالینڈ کے دوران ہالینڈ اور ڈینمارک کی جانب سے ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا۔

تاہم ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا اس بات کی اجازت دے چکا ہے کہ ہالینڈ اور ڈینمارک امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے سکتے ہیں
یاد رہے کہ روس کے فوجی آپریشن کے خلاف مغربی ممالک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

171 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں