ہومتازہ ترینروسی ساختہ الیکٹرانکس مارکیٹ میں 2035 تک 75 فیصد ہوں گی، وزارت

روسی ساختہ الیکٹرانکس مارکیٹ میں 2035 تک 75 فیصد ہوں گی، وزارت

روسی ساختہ الیکٹرانکس مارکیٹ میں 2035 تک 75 فیصد ہوں گی، وزارت

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت صنعت و تجارت نے بتایا کہ ریونیو کے لحاظ سے 2035 تک روسی الیکٹرانکس مارکیٹ میں ملکی مصنوعات کا حصہ کم از کم 75 فیصد ہوگا، یہ اعداد و شمار 2035 تک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی کے لیے حکمت عملی میں ظاہر کیے گئے ہیں. اس سے قبل روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک تازہ ترین حکمت عملی اپنانے کی منظوری دی تھی، جس میں مشین ٹول انڈسٹری کے لیے فنڈنگ کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روس میں 2024 تک ملکی الیکٹرانکس مارکیٹ (آمدنی کے لحاظ سے) کے کل حجم میں روسی ریڈیو الیکٹرانک مصنوعات کا حصہ 2024 تک کم از کم 27 فیصد ہوگا، اس ہی طرح بلترتیب 2030 تک کم از کم 70 فیصد جبکہ 2035 تک کم از کم 75 فیصد ہو جائے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں