ہومتازہ ترینرشوت کی وجہ سے زہریلا بھارتی کھانسی کا شربت فروخت ہوا، ازبکستان

رشوت کی وجہ سے زہریلا بھارتی کھانسی کا شربت فروخت ہوا، ازبکستان

رشوت کی وجہ سے زہریلا بھارتی کھانسی کا شربت فروخت ہوا، ازبکستان

تاشقند (صداۓ روس)
ازبکستان میں بھارتی کھانسی کے شربت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کے کیس کی تفتیش کے دوران بھارتی دواساز کمپنی کے خلاف اہم انکشافات سامنے آگیا۔ بچوں کی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت کے دوران ازبک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بھارتی دوا ساز کمپنی کے سی ای او نے زیادہ منافعے کے لالچ میں کھانسی کے سیرپ میں زہریلے اجزا کی ملاوٹ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ایک زہریلا بھارتی کھانسی کا شربت جس نے ازبکستان میں 65 بچوں کی جان لے لی تھی تقسیم کرنے والوں نے مقامی اہلکاروں کو لازمی ٹیسٹنگ نہ کرنے کے لیے 33,000 ڈالر کی رشوت دی تھی۔

پراسیکیوٹر نے کمپنی کے سی ای او سنگھ راگھویندر پرتار پر رشوت دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارتی کمپنی کے سی ای او نے کھانسی کے سیرپ کی ازبکستان درآمد کیلئے 33 ہزار ڈالر رشوت دے کر کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروالیا تھا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ تحقیقات میں صحت یابی کے فروغ کے بجائے زہریلی دوا کھلانے کے ہولناک انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی کمپنی کورامیکس نے کھانسی کا سیرپ اپنے ہی ملک کی کمپنی میریون بائیوٹیک سے لی تھی۔
تحقیقات کے مطابق میریون بائیو ٹیک نے زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں غیر معیاری کھانسی کا سیرپ تیار کیا جس میں کیڑے مار دوائی میں استعمال ہونے والے اجزا ڈالے گئے۔

بعد ازاں کورامیکس نے موت بانٹنے والا یہ سیرپ ازبکستان بھیجنے کے لیے 33 ہزار ڈالر رشوت دے کر کوالٹی ٹیسٹ بھی حاصل کرلیا۔ جس کا اعتراف کورامیکس کے سی ای او پرتار سنگھ نے بھی کرلیا۔

ازبکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ کورامیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کیلئے شربتوں کی قیمت بھی زیادہ ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد امریکا، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے بھارتی کمپنی میریون بائیو ٹیک کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

3 تبصرے

  1. I see You’re in point of fact a just right webmaster.
    This web site loading velocity is amazing. It kind of feels that you’re doing any distinctive
    trick. Moreover, the contents are masterpiece. you have done a
    magnificent process on this matter! Similar here: e-commerce and
    also here: Sklep

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں