ہومتازہ ترینروس سے پہلی کارگو ٹرین براستہ ایران سعودی عرب پہنچ گئی

روس سے پہلی کارگو ٹرین براستہ ایران سعودی عرب پہنچ گئی

روس سے پہلی کارگو ٹرین براستہ ایران سعودی عرب پہنچ گئی

ماسکو (صداۓ روس)
ایران ریلویز کے سربراہ میاد صالحی کے مطابق روس سے ایک ٹرانزٹ مال بردار ٹرین 36 کنٹینرز کے ساتھ ایرانی ٹرانسپورٹ کوریڈور سے گزر کر سعودی عرب پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران ریلوے کے سربراہ میعاد صالحی نے بتایا ہے کہ روس سے ایک ٹرانزٹ ٹرین 36 کنٹینرز کو لے کر ہفتے کے آخر میں ایرانی ٹرانسپورٹ کوریڈور سے سعودی عرب پہنچی۔ صالحی نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب روس سے ٹرانزٹ کارگو نے ترکمانستان کے قریب ایران کی انچیہ بورون ریل بارڈر سے سفر کیا۔ اسے آبنائے ہرمز کے بندرگاہی شہر بندر عباس کے لیے روانہ کیا گیا اور وہاں سے اسے سمندری راستے سے سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ منتقل کیا گیا۔

یاد رہے یہ ٹرین 21 جون کو روس کے چیلیابنسک مال بردار اسٹیشن سے روانہ ہوئی، اور قازقستان، ترکمانستان اور ایران سے گزری۔ یہ راستہ ترسیل کے دورانیہ کو کئی دنوں تک کم کر دیتا ہے، اور متبادل سمندری اور سویز نہر کے راستے سے مہنگا بھی کم پڑھتا ہے۔ یہ راستہ سعودی عرب کو روسی سامان کی برآمد کی راہ ہموار کرتا ہے اور کسٹم ٹیرف کو کم کر کے تقریباً نصف عام مقدار تک پہنچا سکتا ہے۔

INSTC جسے نہر سویز کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے ایک ایسا منصوبہ ہے جو 7,200 کلومیٹر (4,473 میل) کثیر موڈ ٹرانزٹ سسٹم پر محیط ہے. یہ راستہ روس، ایران، آذربائیجان، بھارت اور مشرق وسطی کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے جہاز، ریل اور سڑک کے راستوں کو جوڑے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں