ہومپاکستانپاکستان میں ادویات کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا

پاکستان میں ادویات کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا

پاکستان میں ادویات کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان بحرانوں کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے ،سیاسی بحران کے ساتھ معاشی بحران اور دیگر مسائل نہ ہر دن پاکستانیوں کی زندگی کو تنگ کردیا ہے ۔لوگ پریشان ہیں اور لاچار بھی۔ کس کس محاذ پر جدوجہد کریں اور لڑائی۔ ان دنوں جہاں مہنگائی کی شدید زد میں ہے وہی عوام کو روزمرہ کے استعمال کی کئی اشیا کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ قلت کا شکار ہونے والی اشیا میں ضروری ادویات بھی شامل ہیں اور اس حوالے سے شہری کافی پریشان ہیں۔ ماضی قریب میں ادویات کی قلت اس وقت ہوئی جب حکومت نے درآمدات پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔ تاہم اب صورت حال یہ ہے کہ درآمدات پر پابندی نہیں ہے اس کے باوجود اچانک مارکیٹ سے مختلف ادویات غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

ماہم علی کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ ذیابطیس کی مریضہ ہیں۔ وہ اس مرض کی دوا گلوکوفیج مسلسل استعمال کرتی ہیں تاہم اب انہیں یہ دوا میسر نہیں ہے۔میں شوگر کی ٹائپ ٹو کی مریضہ ہوں اور باقاعدگی سے دوائی کھاتی ہوں۔ گذشتہ ایک ہفتے سے مجھے مختلف میڈیکل سٹورز سے یہ دوا نہیں مل رہی۔ شہر کے مختلف حصوں سے اپنے رشتہ داروں سے پچھلے کئی ہفتوں سے ادھر ادھر تلاش کے بعد منگوا رہی تھی لیکن اب تو بالکل ہی یہ دوائی ملنا بند ہو گئی ہے۔ جس میڈیکل سٹو رپر بھی جاؤ تو وہ آگے سے کہتے ہیں کہ پیچھے سے نہیں آ رہی۔

یہ معاملہ صرف ماہم علی کے ساتھ درپیش نہیں ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شہری محمد اعجاز دل کے مریض ہیں اور انہیں دل کے عارضے سے متعلق ایک دوا لیناکسن نہیں مل رہی۔ انہوں نے بتایا کہ ’جس فارمیسی پر جاتے ہیں آگے سے یہی سننے کو ملتا ہے کہ یہ دوائی شارٹ ہے۔ ہم نے لاہور میں اپنے کچھ جاننے والوں سے کہا کہ وہاں پتا کریں لیکن وہاں سے بھی یہی جواب آیا ہے کہ یہ دوائی دستیاب نہیں ہے۔

دواؤں کی مارکیٹ میں قلت کے حوالے سے جب پاکستان میں ادویات کے حوالے سے موجود ریگولیٹری اتھارٹی ڈریپ کے سربراہ عاصم روؤف سے رابطہ کیا گیا تو وہ اس موضوع پر بات کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

سیالکوٹ میڈیکل کالج کے شبعہ ادویات کے سربراہ ڈاکٹر سلمان شیروانی نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جو بھی نسخے لوگوں کو لکھ کر دے رہے ہیں وہ دوائیاں مارکیٹ سے نہیں مل رہی ہیں۔

صرف آج کے دن تھائرائیڈ کی دوا تھائیرونام، فلیجل، مرگی کی ٹیگریٹال، معدے کے السر کی لوزیک، انٹی بائیوٹک آگمینٹن اور سٹیرائیڈ کینالوگ، یہ وہ دوائیاں تھیں جو میں نے مختلف لوگوں کو ان کے مسائل کے مطابق تجویز کیں، لیکن انہوں نے واپس آ کر بتایا کہ یہ دستیاب نہیں ہیں۔ صورت حال کافی خراب لگ رہی ہے، انسولین کا بھی یہی حال ہے اس کا کوئی بھی مرکب دستیاب نہیں ہے۔

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم جمیل کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امپورٹ کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مقامی سطح پر قیمت نہ بڑھنے کی وجہ سے امپورٹر ادویات امپورٹ نہیں کروا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت مختلف ویکسینز، بے ہوش کرنے کی دوا، گردے کے مرض میں استعمال ہونے والی ادویات اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی دواؤں سمیت دیگر ادویات کی مارکیٹ میں قلت ہے اور ملک میں یہ ادویات میسر نہیں ہیں۔‘ عاصم جمیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دی جائے ورنہ آنے والے دنوں میں یہ بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

159 تبصرے

  1. Hi! Do you know if they make any plugins to assist with SEO?
    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m
    not seeing very good results. If you know of any please
    share. Thank you! You can read similar article here: Sklep online

  2. Hello! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization?
    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords
    but I’m not seeing very good success. If you know of any please
    share. Cheers! You can read similar blog here: Backlinks List

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں