ہومتازہ ترینکریمیا پل پر یوکرین کا بحری ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، روسی...

کریمیا پل پر یوکرین کا بحری ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، روسی فوج

کریمیا پل پر یوکرین کا بحری ڈرون حملہ ناکام بنا دیا، روسی فوج

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ مشرقی کریمیا کے جزیرہ نما کو روسی سرزمین سے ملانے والے اسٹریٹجک پل پر یوکرین کے سمندری ڈرونز کے حملوں کی متعدد کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ شیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے گزشتہ رات، یوکرین نے کریمیہ پل کو کئی مرتبہ خودکش بمبار ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جن کو روسی نیوی نے تباہ کر دیا اور پل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹوں کےلئے پل کو تمام آمدورفت کےلئے بند بھی کیا گیا۔

یاد رہے چند ہفتے پہلے یوکرین نے امریکی ٹی وی سی این این کو کریمیا پل پر حملے کی ویڈیو بھیج کر سترہ جولائی کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی تھی۔ مذکورہ حملے میں دو سویلین مارے گئے تھے۔ جمعہ کی شام احتیاطی طور پر کریمین پل پر تمام ٹریفک کو مختصر طور پر روک دیا گیا تھا اور صبح 3 بجے کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔ جزیرہ نما کریمیا جہاں ایک اہم روسی بحری اڈہ ہے، یوکرین کے ڈرون اور میزائل حملوں کا اکثر نشانہ رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں