ماسکو (صدائے روس)
پرسن آف دی کنٹری میگزین کی چیف ایڈیٹر الیزاویتا ابرامووا 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سنگاپور میں منعقد ہونے والے گلوبل فیتھ اینڈ کلچر 2023 کے بین الاقوامی فورم میں روس کی واحد نمائندگی کریں گی۔
فورم کا مقصد مختلف مذاہب، روایات اور ثقافتوں کے نمائندوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم بننا ہے۔مذہب اور ثقافت لوگوں کے عالمی نظریات اور اقدار کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن یہ اختلاف کا باعث بھی بن سکتے ہیں، جو اکثر کھلے تنازعات میں بدل جاتے ہیں اور عالمی امن قائم کرنا اور قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانا مشکل بنا دیتے ہیں۔
عالمی مذہب اور ثقافت پر بین الاقوامی فورم مختلف ممالک اور برادریوں کو امن اور ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور مذہبی اختلافات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے روس کے تجربے کی، ایک کثیر القومی اور کثیر مذہبی ملک کے طور پر، بہت زیادہ مانگ ہو سکتی ہے۔
الیزاویتا ابرامووا نے فورم میں شرکت کی دعوت اور تنازعات پر قابو پانے اور ہمارے سیارے پر امن اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کی تلاش میں تعاون کرنے کا موقع پر فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ یاد رہے کہ سربراہ انفارمیشن اینڈ پولیٹیکل میگزین “پرسن آف دی کنٹری” کی ایڈیٹر انچیف الیزاویتا ابرامووا، سیاست دان، پروفیسر، ماہر سیاسیات ہیں.
روس میں دیگر ریاستوں کے برعکس شہریوں کے مذہبی جذبات کی توہین قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ روس کے صدر ولادی میر پوتن مذہبی جذبات کی توہین کے حوالے سے انتہائی سخت موقف کا اظہار کرتے رہے ہیں، حال ہی میں مسلم اکثریتی ریاست داغستان میں مسجدکے ایک دورے کے دوران کہا تھا کہ “ہم جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں وہ مختلف طریقے سے کام کرتے ہیں، وہ لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام نہیں کرتے، اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں یہ آئین کے تحت اور ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 282 کے تحت جرم ہے۔
صدر پوتن کا موقف ہے کہ روس میں بین المذاہب اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینا جرم ہے۔”روسی فیڈریشن کے صدر ن اس بات پر زور دیتے ہیں کہ قرآن مجید مسلمانوں کے لیے ایک مقدس کتاب ہے، لیکن اسے دیگر تمام عقائد کو بھی مقدس سمجھنا اور قرآن مجید کا احترام کرنا چاہئے.
عالمی امن کے قیام قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور عالمی مذہب اور ثقافت پر بین الاقوامی فورم پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے موقف کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے لئے الیزاویتا ابرامووا کی فورم میں شرکت خوش آئند اقدام ہے-