ہومانٹرنیشنلمیرے پاس کوئی اختیار نہیں میں بےبس ہوں، اقوام متحدہ سیکٹری جنرل...

میرے پاس کوئی اختیار نہیں میں بےبس ہوں، اقوام متحدہ سیکٹری جنرل کا اعتراف

میرے پاس کوئی اختیار نہیں میں بےبس ہوں، اقوام متحدہ سیکٹری جنرل کا اعتراف

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس کوئی ایگزیکٹو پاور نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پاس کوئی طاقت ہے اور نہ ہی پیسہ ہے -گوترش نے کہا کہ ہمارے پاس جو ہے وہ ایک آواز ہے، وہ آواز جو بلند ہو سکتی ہے، اور میں اس آواز کو بلند کرنے کا پابند ہوں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جنرل اسمبلی بعض اوقات ملکوں سے بالاتر ہوکر اجلاس منعقد کرنے کرنے کی توانائی رکھتی ہے ، کہا کہ یہ ادارہ نجی شعبے، سول سوسائٹی، خواتین اور نوجوانوں کی تنظیموں، سائنسی ماہرین اور یونیورسٹیوں کے مختلف افراد کو اکٹھا کر سکتا ہے، لیکن طاقت رکن ممالک میں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں