ہومانٹرنیشنلہم نے روس کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا، برطانوی آرمی چیف

ہم نے روس کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا، برطانوی آرمی چیف

ہم نے روس کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا، برطانوی آرمی چیف

ماسکو (صداۓ روس)
برطانوی دفاعی عملے کے سربراہ ایڈمرل سرٹونی راڈاکن نے اعتراف کیا ہے کہ روس کی دفاعی لائنیں مغرب کی جانب سے ابتدائی طور پر توقع سے زیادہ لچکدار ثابت ہوئی ہیں کیونکہ اندازہ نہیں تھا روسی دفاع ہماری توقع سے زیادہ مضبوط ہے. انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازعہ کچھ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔ ایک امریکی پوڈ کاسٹ ‘وار آن دی راکس’ پر بات کرتے ہوئے برطانوی آرمی چیف نے زور دیا کہ مغرب کو کیف کی جوابی کارروائی کے بارے میں آسان فیصلوں پر جلد بازی کرنے میں بہت محتاط رہنا چاہیے۔ اور کہا کہ مستقبل قریب میں یوکرین کی افواج کیا حاصل کر سکتی ہیں اس کے بارے میں توقعات سے زیادہ گمان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے.

ایڈمرل نے کہا کہ کیف کے موسم گرما کے جوابی کارروائی کے آغاز میں یوکرین فوجی ساز و سامان اور گولہ بارود کی تلاش میں تھا، جس کی کمی نے اس کے آپریشن کو متاثر کیا تھا۔ راڈاکن نے نشاندہی کی کہ روس کی طاقت کے غلط تخمینے کا مسئلہ بھی تھا۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ روسی دفاع ہماری توقع سے بہت زیادہ مضبوط ہے جس کا ہمیں اندازہ نہیں تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں