ہومانٹرنیشنلیوکرین کے دس ہزار ڈرون طیارے تباہ ہوئے, امریکہ کا اب تک...

یوکرین کے دس ہزار ڈرون طیارے تباہ ہوئے, امریکہ کا اب تک کا سب سے بڑا اعتراف

یوکرین کے دس ہزار ڈرون طیارے تباہ ہوئے, امریکہ کا اب تک کا سب سے بڑا اعتراف

نیویارک انٹرنیشنل ڈیسک
امریکہ اور مغربی ممالک جنگ یوکرین کے آغاز سے ہی اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں روس یوکرین جنگ میں یوکرین کے ڈرون یونٹ کو بھاری نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔ امریکہ کے اس اخبار کے مطابق کیف کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر جنگی سازوسامان کی قلت پر تشویش لاحق ہے۔ اس اخبار نے چٹم ہاؤس کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی فوج کو ہر مہینے کافی نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے دس ہزار ڈرون طیارے تباہ ہوچکے ہیں جو جنگ میں یوکرین کا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک جنگ یوکرین کے آغاز سے ہی اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ روس کے بیلگورڈ علاقے میں یوکرینی حملہ آور ڈرون کوتباہ کر دیا گیا ہے۔ روس کی سرزمین پر یوکرینی فوج کے ڈرون حملوں کے تسلسل میں، روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کی صبح بیلگورڈ کے علاقے میں یوکرینی فوج کے ایک حملہ آور ڈرون کو تباہ کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی اور نہ ہی ہلاک ہوا۔روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے بیلگورڈ علاقے میں یوکرینی حملہ آور ڈرون کوتباہ کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

111 تبصرے

  1. Very good site you have here but I was curious about if you knew of any discussion boards that cover the same topics discussed in this article? I’d really love to be a part of community where I can get comments from other knowledgeable individuals that share the same interest. If you have any recommendations, please let me know. Thank you!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں