ہومانٹرنیشنلیوکرین کو آزاد کرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں...

یوکرین کو آزاد کرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے، یورپی یونین

یوکرین کو آزاد کرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے، یورپی یونین

برسلز انٹرنیشنل ڈیسک
یورپ اور یوکرین کے 27 وزرائے خارجہ نے یوکرین کی حمایت میں کیف میں ایک خصوصی اجلاس تشکیل دیا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون نے اس بات کا دعوی کرتے ہوئے کہ یوکرین کامیاب ہوگا کہا کہ یورپی یونین یوکرین کو آزاد کرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔ دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ ہم اس وقت یوکرین میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے تاریخی اجلاس کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کرسکیں۔ در ایں اثنا کیف میں تعینات نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں شرکت کرنے والے سفارتکاروں نے یوکرین کے محاذ سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یوکرین کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

یوکرین کی جنگ، ماسکو کے سیکیورٹی مسائل سے مغرب کی بے توجہی اور نیٹو فورسز کی روسی سرحدوں تک پھیلاؤ کے نتیجے میں شروع ہوئی ۔ اس مدت کے دوران امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ملکوں نےیوکرین کو جدید ترین ہتھیار بھیج کر جنگ کی آگ بھڑکانے میں مدد کی ہے، ساتھ ہی یورپی یونین نے یوکرین جنگ کے آغاز سے اس ملک کی بھرپور حمایت جاری رکھتے ہوئے روس اور اس کےحامیوں کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

7 تبصرے

  1. Hiya, I’m really glad I’ve found this information. Today bloggers publish just about gossips and internet and this is actually annoying. A good web site with exciting content, this is what I need. Thank you for keeping this site, I will be visiting it. Do you do newsletters? Can not find it.

  2. Hi, Neat post. There’s an issue together with your website in internet explorer, may check this?K IE still is the market chief and a large section of people will pass over your magnificent writing because of this problem.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں