ہومانٹرنیشنلٹویوٹا نے اپنی پہلی ہائبرڈ لینڈ کرُوزر کی رونمائی کردی

ٹویوٹا نے اپنی پہلی ہائبرڈ لینڈ کرُوزر کی رونمائی کردی

ٹویوٹا نے اپنی پہلی ہائبرڈ لینڈ کرُوزر کی رونمائی کردی

ٹوکیو انٹرنیشنل ڈیسک
جاپانی عالمی معروف کار ساز ادارے ٹویوٹا موٹر نے اپنی انتہائی اہم گاڑی، لینڈ کرُوزر کے نئے ماڈلز کی رونمائی کی ہے جن میں اس فور وہیل ڈرائیو سیریز کا پہلا ہائبرڈ ماڈل بھی شامل ہے۔ یہ قدم گاڑی ساز کمپنی کے اُن کاربن نیوٹریلٹی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے جو ایسے خطوں میں بھی محض برقی گاڑیوں یعنی ای وی پر مرتکز نہیں، جہاں ای وی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جاپان کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے ہائبرڈ لینڈ کرُوزر میں 25 سال پہلے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اس وقت کی جدید ترین ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کی تھی جسے اب مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

نئی ہائبرڈ لینڈ کرُوزر کے ٢٠٢٣ ماڈل کے دلکش فرنٹ اور روزانہ زیادہ تر ڈرائیونگ کے لیے صرف الیکٹرک گاڑی کے طور پر چلانے کی صلاحیت کے ساتھ اس ہائبرڈ کار کو وسیع تر صارفین تک پہنچانے کے لیے مزید پرکشش بنایا گیا ہے کیوں کہ صرف بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں جیسے کہ ٹیسلا اب بھی بہت سے صارفین کی دسترس سے باہر ہیں۔

واضح رہے ١٩٩٧ میں پیٹرول اور الیکٹرک بیٹری سے چلنے والی جاپانی ہائبرڈ کار نے ماحول کے بارے میں شعور رکھنے والے ڈرائیوروں کو خاص طور پر متاثر کیا تھا۔ اگرچہ دنیا بھر میں اس کار کی فروخت تقریباً ٥٠ لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے لیکن حالیہ برسوں میں پریئس کے مقابلے میں ٹیسلا اور دیگر الیکٹرک کاروں کی پسندیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی ہائبرڈ ماڈل رواں موسم سرما میں لانچ ہوں گے اور پلگ ان ہائبرڈ موسم بہار میں مارکیٹ میں آئیں گے۔ ٹویوٹا نے کہا کہ جاپان کے علاوہ اسے شمالی امریکہ، یورپ اور پھر دیگر ممالک میں لانچ کیا جائے گا۔

یکم اگست ١٩٥١ کو اصل میں ٹویوٹا بی جے کے نام سے لانچ کی گئی، لینڈ کروزر سیریز اب 72 سال کی ہو چکی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں