ہومتازہ ترینروس ایران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرچکا ہے، روسی صدر

روس ایران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرچکا ہے، روسی صدر

روس ایران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرچکا ہے، روسی صدر

ماسکو صداۓ روس
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور ایران نے مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں اور مستقبل میں انہیں ترقی دیں گے۔ صدر پوتن نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، اور ہم ہر ممکن طریقے سے ان تعلقات کو بلند ترین سطح پر پہنچنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ صدر پوتن نے روس ایران تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فارس کی ایک قدیم ثقافت ہے جو کہ ہمارا پڑوسی بھی ہے لہٰذا ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی اس کو برقرار رکھیں گے۔

روسی صدر نے تعلیم کے شعبے میں تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ایران میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کے لیے اس ملک کی دلچسپی کو دیکھنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا تاہم یہ ایک اچھا خیال ہے کیونکہ اس پیشرفت سے ہماری ثقافت اور ہمارے تعلیمی نظام کو فروغ دینے کے لیے راہ ہموار ہوگی. صدر پوتن نے روس اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں قیام امن اور ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں