ہومتازہ ترینغزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بہت تشویش ہے, روس

غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بہت تشویش ہے, روس

غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بہت تشویش ہے, روس

ماسکو صداۓ روس
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال ماسکو کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ پیسکوف نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال کے بارے میں شدید تشویش ہے۔ فی الحال وہاں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں کوئی تفصیلات حاصل کرنا مشکل ہے. انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اور اہم بات یہ ہے کہ روسی حکام غزہ یا فلسطینی علاقوں میں رہنے والے روسی شہریوں کی صورت حال کا پتہ لگائیں۔ کریملن کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد مقامات میں سے ایک ہے۔ اس لیے یقیناً بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی جانی نقصانات ہمارے لئے تشویش کا باعث ہیں. انہوں نے کہا کہ مغرب کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں