ہومانٹرنیشنلفلسطین کی امداد معطل کرنے کا یورپی یونین کا فیصلہ غلط ہے،...

فلسطین کی امداد معطل کرنے کا یورپی یونین کا فیصلہ غلط ہے، سپین

فلسطین کی امداد معطل کرنے کا یورپی یونین کا فیصلہ غلط ہے، سپین

بارسلونا انٹرنیشنل ڈیسک
سپین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے تناظر میں فلسطینیوں کو ترقیاتی امداد معطل کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے سے “متفق” نہیں ہے۔ سپین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے یورپی کمشنر اولیور ورہیلی کو فون کیا ہے کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں.یاد رہے یورپی یونین نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو ترقیاتی امداد کی ادائیگی معطل کرے گا، اعلان کے مطابق یورپی یونین وہ تمام امدادی ادائیگیوں کو منجمد کر دے گا. اس فیصلے کے بعد یورپی یونین کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یورپی یونین نے کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے ترقیاتی امداد کے تمام ٦٩١ ملین یورو (٧٢٨ ملین ڈالر) کا جائزہ لے رہی ہے، یورپی یونین نے بعد میں کہا کہ وہ ادائیگیوں کا جائزہ لے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا غلط استعمال نہ ہو۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں