ہومپاکستانمیٹروبس اور سپیڈوبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی سمری مسترد

میٹروبس اور سپیڈوبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی سمری مسترد

میٹروبس اور سپیڈوبس سروس کے کرایوں میں اضافے کی سمری مسترد

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کرائے میں اضافے کی سمری پیش کی گئی‘ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سمری مسترد کرتے ہوئے ریونیو میں اضافے دیگر ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت کردی. نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میٹروبس اورسپیڈوبس سروس کے کرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 24واں اجلاس ہوا، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری فنانس اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کرائے میں اضافے کی سمری پیش کی گئی، جس کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ ریونیو میں اضافے کیلئے نئے اور منفرد انداز سے کام کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تقریباً سواارب مسافروں کا ہدف عبور کرچکی ہے، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی6بس سروس سسٹم آپریٹ کررہی ہے، اورنج لائن میٹروٹرین پر روزانہ25ہزار طلبہ مفت سفر کررہے ہیں، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو حکومت پاکستان کی طرف ڈویلپمنٹ لیڈر شپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں لاہو ر ریلوے سٹیشن تاگرین ٹاؤن الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دی گئی، ورلڈ بینک کے تعاون سے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، اجلاس کے دوران اسلام آباد و راولپنڈی پاکستان میٹرو بس سروس کیلئے بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی اور لاہور میں میٹروبس ٹریک کی تعمیر و مرمت کا حکم دیا، اجلاس میں قذافی سٹیڈیم اور شاہدرہ ریلوے سٹیشن کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی بھی منظوری دی گئی، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹو بسیں چلانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹر ک بس سروس کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا، محسن نقوی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ عوام کو معیاری اورمحفوظ سفر کی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں