ہومدلچسپ و عجیبآج دنیا بھر میں رینگنے والے جانوروں کا دن منایا جارہا ہے

آج دنیا بھر میں رینگنے والے جانوروں کا دن منایا جارہا ہے

رپورٹ۔ فہد ملک

آج پوری دنیا میں رینگنے والے جانوروں کا دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد رینگنے والے جانوروں کی اہمیت کو آگاہی کے زریعے انسانوں میں اجاگر کرنا ہے۔

رینگنے والے جانور ہمارے قدرتی ماحول میں خاص مقام رکھتے ہیں،
مگر ہم انسانوں کی کم علمی، ناقص علمی اور بلاوجہ کے خوف کی وجہ سے یہ خوبصورت جاندار بری طرح مارے جاتے ہیں۔

انسانی فطرت کی بات کریں تو جب تک ہم انسان کسی شے کے بارے میں اچھی طرح جان نہیں لیتے تب تک اس شے کو کم تر سمجھ کر نظر انداز بھی کرتے ہیں اور درست علم کے بغیر اگر وہ شے دیکھنے میں من کو نا بھاٸے، تو وہ شے نظر آنے پر اس سے نفرت بھی خوب کرتے ہیں۔

ہماری اسی بلاوجہ کی نفرت کا شکار یہ خوبصورت رینگنے والے جاندار بھی ہیں،

کیونکہ ہم نے انکے متعلق جاننے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی، معاشرے میں اردگرد من گھرٹ ہونے والی باتوں کو نسل در نسل آگے پہنچایا اور آج ہمیں گھر میں آنے والا مینڈک، باغیچے میں بیٹھی چھپکلی، کھیتوں میں نظر آنے والا سانپ، اور اپنے قدرتی ماحول میں دریا کے کنارے بیٹھے مگرمچھ سے بھی بلاوجہ نفرت اور خوف ہے۔

حالانکہ یہ رینگنے والے جاندار لاتعداد دوسری جنگلی حیات کی بنیادی خوراک بھی ہیں اور لاتعداد اقسام کے دوسرے جنگلی جانوروں کو کھا کر ماحول میں توازن بنا کر رکھتے ہیں۔

آئیں سب مل جل کر ان من گھرٹ باتوں، نفرت اور خوف کو مستند آگاہی پھیلا کر ختم کریں، یہ بحثیت انسان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ہر قسم کے چھوٹے بڑے جاندار کا تحفظ کریں بھی اور کرواٸیں بھی،

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

110 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں