ہومانٹرنیشنلہندوستان کا یوم جمہوریہ، امریکی صدر کا شرکت سے انکار، فرانسیسی صدر...

ہندوستان کا یوم جمہوریہ، امریکی صدر کا شرکت سے انکار، فرانسیسی صدر کا اقرار

ہندوستان کا یوم جمہوریہ، امریکی صدر کا شرکت سے انکار، فرانسیسی صدر کا اقرار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستان کے آئندہ ماہ منقعد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں امریکہ کے انکار کے بعد اب فرانس نے تقریب میں شرکت کا اقرار کرلیا ہے۔ دہلی سے میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٢٦ جنوری ٢٠٢٤ کو منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون مہمان خصوصی ہوں گے۔ فرانس کے صدر کو خود ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دعوت نامہ بھیجا تھا اور فون پر بھی بات کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق امانوئل میکرون نے دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔ فرانس کے سرکاری ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

ہندوستان نے اس سے پہلے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لئے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو دعوت دی تھی لیکن انہوں نے دعوت نامہ قبول نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد فرانس کے صدر کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ٤٦ سال کے دوران فرانس کے ٥ صدور ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرچکے ہیں۔ اب امانوئل میکرون ٢٠٢٤ میں منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں شرکت کرنے والے فرانس کے چھٹے صدر ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے رواں سال جولائی میں فرانس کا دورہ کیا تھا اور پیرس میں منعقدہ بیسٹل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں ہندوستانی فوجی دستے نے بھی شرکت کی تھی اور “سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا” کی دھن پر مارچ پاسٹ کیا تھا۔ اس دوران فرانس اور ہندوستان نے مل کر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کی ٢٥ ویں سالگرہ بھی منائی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

262 تبصرے

  1. get cheap propecia propecia without dr prescription or cost of generic propecia pills
    https://images.google.com.sa/url?sa=t&url=https://finasteride.store cost of cheap propecia tablets
    [url=https://www.finanzplaner-deutschland.de/fpdeu/inc/mitglieder_form.asp?nr=24&referer=https://finasteride.store::]cost generic propecia without rx[/url] buy generic propecia no prescription and [url=https://kwik.adriensosa.fr/forums/users/rboxluiemb/]propecia pills[/url] buying generic propecia online

  2. buy generic propecia without insurance cost of generic propecia online or cost of propecia without a prescription
    http://www.red-ring.com/rssnewsitem.php?urltodisplay=http://finasteride.store propecia cost
    [url=http://taxibestellung24.de/php/redirect.php?url=http://finasteride.store/]get propecia without a prescription[/url] get generic propecia online and [url=http://jzmetin.cn/bbs/home.php?mod=space&uid=307127]cheap propecia for sale[/url] generic propecia without prescription

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں