ہومتازہ ترینسابق سوویت ممالک کا غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف اقدامات اٹھانے...

سابق سوویت ممالک کا غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

سابق سوویت ممالک کا غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ماسکو (صداۓ روس)
رواں برس ٢٠٢٤ میں روس کی دولت مشترکہ کی صدارت کے شائع شدہ تصور کے مطابق، سابق سوویت ممالک غیر قانونی تارکین وطن کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون جاری رکھیں گے۔ دستاویز کے مطابق سماجی ، مزدور تعلقات اور آبادی کی نقل مکانی کے شعبے میں تعاون کے لیے ریگولیٹری اور قانونی بنیادوں کو بہتر بنانے اور غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف کام جاری رہے گا۔

یاد رہے وسطی ایشیا سے نقل مکانی کی قدیم تاریخ ہے. وسطی ایشیا چار ہزار سال پہلے ایشیا ہجرت کا ایک اہم مرکز بنا۔ یہاں سے نقل وطن کرنے والوں نے ترکی، ایران، افغانستان اور برصغیر پاک و ہند تک کا سفر کیا۔ ایک قافلے نے مغرب کا رخ کیا اور روس سے ہوتا ہوا شمال مغربی یورپ میں آباد ہوا۔ ایک اور قافلے نے چین اور دوسرے نے مشرقی ایشیائی ممالک کو اپنا وطن بنایا۔ وسطی ایشیا سے نقل کرنے والے یورپ، جنوب مغربی، جنوبی اور مغربی ایشیا کی تاریخ پر کافی اثر انداز ہوئے۔ عصر حاضر میں جنوبی اشیائی ممالک سے یورپ کے حصول کے لئے غیر قانونی نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوا جس میں بڑی تعداد میں تارکین وطن یورپ میں سکونیت کا خواب سجائے غیر قانونی طور سے وسطی ایشیا کے ممالک کا سفر کرتے ہیں اور سرحدی مشکلات کے دوران گرفتار ہو جاتے ہیں یا مارے جاتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں