ہومانٹرنیشنلامریکی سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

امریکی سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

امریکی سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا امریکی بی ون بی لانسر بمبار طیارہ ساؤتھ ڈکوٹا میں ایلس ورتھ ایئر فورس بیس کے باہر گر کر تباہ ہو گیا، امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشن سے واپس آ رہا تھا.ایئر بیس کے عملے نے جمعرات کی رات ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بمبار مقامی وقت کے مطابق شام ٦ بجے کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ تنصیب پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت یہ طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔ اس طیارے میں چار فضائی عملہ کے افراد سوار تھے جن کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا. جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی غرض سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ تصاویر میں مبینہ طور پر فوجی اڈے کے باہر لگی آگ دکھائی گئی تھی، جبکہ حکام نے حادثے کے بعد کے بارے میں کچھ اور تفصیلات پیش کیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں