ہومپاکستانپاکستان جدید چینی ایف سی 31 لڑاکا طیارے خریدے گا

پاکستان جدید چینی ایف سی 31 لڑاکا طیارے خریدے گا

پاکستان جدید چینی ایف سی 31 لڑاکا طیارے خریدے گا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان ایئر فورس کے سربراہ کے مطابق پاکستان چینی ساختہ جدید گیرفلکون ایف سی اکتیس ففتھ جنریشن فائٹر حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ٢ جنوری کو نئے آلات کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جے ٹین سی فائر برڈ فائٹرز شامل تھے ، اس ہی موقع پر انہوں نے کہا کہ چینی ساختہ جدید گیرفلکون ایف سی اکتیس بھی مستقبل قریب میں سروس میں داخل ہو جائے گا۔ سروس نے ڈیفنس نیوز کے حصول کی ٹائم لائن اور طیاروں کی مقدار کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا، اور نہ ہی اس خریداری کا کیا مطلب ہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلے ترکی کے بنائے گئے کاان فائفتھ جنریشن فائٹر میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا۔

لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کے تھنک ٹینک کے ایرو اسپیس کے ماہر جسٹن برونک نے کہا کہ درحقیقت، یہ واضح نہیں ہے کہ پاک فضا ئیہ بیڑے کے لیے اس طیارے کی خریداری کا کیا مطلب ہے، اور ساتھ ہی اس سے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی توازن پر کیا اثر پڑے گا۔ انہوں نے ڈیفنس نیوز کو بتایا پاکستان کی طرف سے جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے حصول کے اثرات کا اس مرحلے پر اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ ڈیلیوری کے لیے صلاحیتیں اور ٹائم فریم بہت مبہم ہے.

امریکہ میں قائم انٹرنیشنل اسیسمنٹ اینڈ سٹریٹیجی سنٹر کے تھنک ٹینک میں چین کی فوج کے ماہر رِک فشر نے کہا کہ ان جدید ترین فائٹر جیٹس کا پاکستان کو فروخت کرنا چین کے لیے اہم ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں