ہومانٹرنیشنلانڈونیشیا میں مسافر ٹرینوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مسافر ٹرینوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں مسافر ٹرینوں میں تصادم، 3 افراد ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٣ افراد ہلاک جبکہ ٢٨ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح تقریباً ساڑھے ٦ بجے حادثے میں دونوں ٹرینوں کی کئی بوگیاں الٹ گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ترنگا ایکسپریس ٹرین میں ٢٨٧ مسافر سوار تھے جو مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے سفر کر رہے تھے۔ مذکورہ ٹرین بانڈونگ رایا مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، جس میں ١٩١ مسافر سوار تھے۔

حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں میں سوار تقریبا ٥٠٠ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں