ہومتازہ تریننئے سال کے موقع پر افغانستان کو انسانی امداد فراہم کی، روس

نئے سال کے موقع پر افغانستان کو انسانی امداد فراہم کی، روس

نئے سال کے موقع پر افغانستان کو انسانی امداد فراہم کی، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس نے نئے سال کی تعطیلات کے دوران انسانی امداد کی ایک کھیپ افغانستان کو پہنچائی جس میں ادویات اور طبی آلات شامل تھے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ نئے سال کی تعطیلات کے دوران روس نے ماسکو میں افغان بزنس سینٹر اور اس کے سربراہ، معروف کاروباری شخصیت محمد نادر شخ کی مدد سے ادویات اور خصوصی طبی آلات سمیت وہیل چیئرز کی کھیپ پہنچانے کے لیے کابل ہوائی اڈے پر ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا. وزارت کے مطابق کارگوز میں موبائل شیلٹرز کے لیے وہ تمام سازوسامان بھی شامل تھا جن کی قدرتی آفات سے متاثرہ افغانستان کی آبادی کو سخت ضرورت ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ دوستانہ افغان عوام کے لیے انسانی امداد جاری رہے گی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں