ہومپاکستانامریکہ، ماسکو اور اسلام آباد کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش...

امریکہ، ماسکو اور اسلام آباد کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کرتا ہے، روس

امریکہ، ماسکو اور اسلام آباد کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کرتا ہے، روس

اسلام آباد (صداۓ روس)
روس اور پاکستان کو مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے خصوصی تشویش والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنے پر پاکستان میں تعینات روسی سفیر آلبیرت خوریف نے تبصرہ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں روس، پاکستان اور دیگر ممالک کو شامل کرنے کو اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت قرار دیتے ہیں۔

روسی سفیر کے مطابق انسانی حقوق کی آڑ میں مغرب ہمارے لوگوں پر غلط اقدار مسلط کرنا چاہتا ہے ،جو ہمارے روایتی مذاہب کے خلاف ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مذہبی عدم برداشت کے مسائل کو باہمی افہام و تفہیم اور احترام کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت کے سلسلے میں اسلام آباد کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، جو پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ٨ جنوری کو پریس ریلیز میں بتایا گیا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں