ہومتازہ ترینروسی فوج ہمارے سمندری ڈرون کا مقابلہ کرنے کا طریقہ جانتی ہے،...

روسی فوج ہمارے سمندری ڈرون کا مقابلہ کرنے کا طریقہ جانتی ہے، یوکرین کا اعتراف

روسی فوج ہمارے سمندری ڈرون کا مقابلہ کرنے کا طریقہ جانتی ہے، یوکرین کا اعتراف

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرائنی بحریہ کے کمانڈر الیکسی نیزپاپا نے کہا کہ روسی افواج نے یوکرین کے سمندری ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔ انہوں نے یوکرائنسکایا پراودا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا جیسا کہ ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، دشمن جوابی اقدامات تیار کرتا ہے. کمانڈر الیکسی نیزپاپا نے وازہت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگی چالیں، یا حکمت عملی، جو ٢٠٢٢ اور ٢٠٢٣ میں کام کرتی تھیں، اب رواں برس ٢٠٢٤ میں نہیں کام کریں گی۔ لہذا آپ کو حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آپ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کی تکنیکی خصوصیات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی جلد ہی بہت بھاری ڈرون جنگوں کے دور سے گزرنا شروع ہو جائے گی۔ روسی وزارت دفاع باقاعدگی سے بحیرہ اسود میں یوکرین کی بغیر عملے کی کشتیوں پر کامیاب حملوں کی اطلاع دیتی ہے۔ مثال کے طور پر گزشتہ سال ٣٠ دسمبر کو روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کی ایک گشت کرنے والی اسپیڈ بوٹ نے کریمیا کی سمت سفر کرنے والے یوکرینی بحریہ کے ڈرون کو تباہ کیا اور یکم دسمبر کو روسی بحری ہوابازی نے ایک اور یوکرینی سمندری ڈرون کو تباہ کر دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن ہماری چال کو سمجھ چکا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں