ہومتازہ ترینگنجے پن کا شکار افراد میں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ...

گنجے پن کا شکار افراد میں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ماہرین

گنجے پن کا شکار افراد میں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ماہرین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے كہ گنج پن کا شکار افراد میں دل کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ نتیجہ ٹوکیو کے ڈیپارٹمنٹ آف ڈائبٹیز اینڈ میٹابولک نے ٦ اسٹڈیز کے بعد اخذ کیا، یہ اسٹڈیز امریکا اور یورپ میں کی گئیں جن میں تقریبا ٤٠ ہزار افراد نے حصہ لیا۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں کے زیادہ تر بال گرچکے ہوتے ہیں ان کے دل کی شریانوں میں خون جمنے کا خطرہ بال والوں کی نسبت ایک تہائی بڑھ جاتا ہے تاہم جن لوگوں کے سرکے سامنے کے حصے سے بال غائب ہوتے ہیں انہیں دل کی بیماریوں کا کوئی خاص خطرہ نہیں ہوتا۔ تحقیق کے مطابق گنجے افراد میں دل کی بیماریوں کے امراض گھنے بالوں والے مردوں کی نسبت ٧٠ فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کم عمری میں گنجا ہونا اور بھی زیادہ خطرناک ہے، ٣٠ سے ٣٥ سال کے گنجے مردوں میں دل کے دورے کا خطرہ ٧٠ فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو مرد اپنے بالوں کو کھو رہے ہیں ان کو صرف ان کی ظاہری شکل سے تو پریشانی ہو ہی سکتی ہے۔ تاہم اب ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گنجا پن آدمی کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

آن لائن جریدے بی ایم جے اوپن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، اور آدمی کے جتنے زیادہ بال گرتے ہیں، اس کے دل کے لیے اتنا ہی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ جاپانی محققین نے پایا کہ جن مردوں کے سر کے سامنے اور تاج دونوں سے بال جھڑتے ہیں ان میں غیر مہلک ہارٹ اٹیک کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں ٦٩ فیصد زیادہ ہوتا ہے جن کے سر کے بال پورے ہوتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں