ہومانٹرنیشنلحوثی باغیوں کے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے،...

حوثی باغیوں کے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکی کمانڈر

حوثی باغیوں کے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکی کمانڈر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی بحریہ کے مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ کمانڈر نے خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ کے دوران یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں میں ایران نمایاں طور پر براہ راست ملوث ہے۔تاہم امریکی بحریہ کے ٥ ویں بحری بیڑے کے سربراہ، وائس ایڈمرل بریڈ کوپر نے یہ کہنے سے احتراز کیا کہ تہران نے حوثیوں کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں انفرادی حملوں کی ہدایت دی تھی۔
لیکن ان کا کہناتھا کہ اس نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایران سے منسلک حملوں کا دائرہ مشرق وسطیٰ کے پانیوں تک پھیلنے کی دھمکی دی تھی۔
انہوں نے اے پی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملے اس سے قبل کے مقابلے میں بہت نمایاں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری پر حملے کر رہے ہیں، اسی طرح بین الاقوامی ردعمل بھی آ رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں