ہومانٹرنیشنلہندوستان: پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، 13 افراد ہلاک

ہندوستان: پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، 13 افراد ہلاک

ہندوستان: پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، 13 افراد ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے بیراگڑھ علاقے میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک آتش زدگی اور زوردار دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد ١٣ تک پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کم سے کم ٢٠٠ بتائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے علاقے بیرا گڑھ میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آج منگل کو صبح ١١ بجے بھیانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک ١٣ افراد کی موت ہو چکی ہے اور ٢٠٠ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں جیسے جیسے آگ پھیلتی رہی ایک کے بعد ایک دھماکے ہوتے رہے اور 2 گھنٹے تک دھماکے ہوئے ہیں۔ فیکٹری کے آس پاس واقع ١٠٠ سے زیادہ گھروں کو خالی بھی کرایا گیا ہے۔ دھماکوں کی آواز سن کر لوگوں میں افرا تفری مچ گئی اور جان بچانے کے لئے لوگ ادھرادھر بھاگنے لگے۔

بھوپال اور دیگر اضلاع سے کل ١١٥ ایمبولینسیں جائے حادثہ بھیجی گئی ہیں۔ بھوپال اور اندور میڈیکل کالجوں کے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم بھی ہردا بھیجی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پٹاخہ فیکٹری میں ١١ سے ١٥ دھماکے ہوئے ہیں اور فیکٹری کے اندر ١٠٠ سے زیادہ مزدوروں کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس دردناک حادثے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے مدد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے دینے اور زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔ ایک تحقیقاتی ٹیم بھی ریاستی حکومت نے قائم کی ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ایک اور دھماکہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ فیکٹری میں رکھے بارود میں ہوا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں