ہومتازہ ترینروس نے یوکرینی فوج کی سابقہ خواجہ سرا ترجمان کو دہشت گرد...

روس نے یوکرینی فوج کی سابقہ خواجہ سرا ترجمان کو دہشت گرد قرار دے دیا

روس نے یوکرینی فوج کی سابقہ خواجہ سرا ترجمان کو دہشت گرد قرار دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے مالیاتی نگراں ادارے روزفن مانیٹرنگ نے یوکرین کی علاقائی دفاعی افواج کی سابق ترجمان سارہ ایشٹن سیریلو کو ان افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انتہا پسند یا دہشت گردانہ سرگرمیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یاد رہے امریکی شہری جو کہ ٹرانس جینڈر ہے، نے متعدد مواقع پر روسی صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ ایشٹن سیریلو جو پیدائشی طور پر مرد تھیں نے ٢٠١٩ میں جنسی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ مارچ ٢٠٢٢ میں وہ ایک آزاد صحافی کے طور پر یوکرین پہنچی لیکن بعد میں ملک کی مسلح افواج میں بھرتی ہوئی۔ ستمبر میں معطل ہونے سے قبل انہیں گزشتہ موسم گرما میں علاقائی دفاعی فورسز کی ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

روسی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ سیریلو کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے. روسفنمونتورنگ کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ روسی بینکوں میں اس کے جو بھی بینک اکاؤنٹس ہوں گے وہ منجمد کر دیے جائیں گے۔ گزشتہ ستمبر میں روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے روسی صحافیوں کے بارے میں اس وقت کے ترجمان کے تبصروں کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں