ہومتازہ تریندونباس امریکی ٹینکوں کا قبرستان بننے لگا، روس نے تیسرا ابرامز ٹینک...

دونباس امریکی ٹینکوں کا قبرستان بننے لگا، روس نے تیسرا ابرامز ٹینک تباہ کردیا

دونباس امریکی ٹینکوں کا قبرستان بننے لگا، روس نے تیسرا ابرامز ٹینک تباہ کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے روس کے دونباس میں یوکرین کو بھیجے گئے ایک اور ایم ون ابرامس ٹینک کو تباہ کر دیا ہے۔ اس حساب سے ایک ماہ کے دوران یہ اس قسم کا تیسرا ٹینک ہے جسے روس نے حالیہ دنوں میں تباہ کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ ابراموں کو آودیوکا شہر کے قریب لڑائی کے دوران تباہ گیا ، جسے حال ہی میں روسی فوجیوں نے آزاد کرایا تھا۔

روسی حکام نے بتایا کہ روسی فوج کے ٹینک کی طرف سے ایک ہی فائر میں امریکی ساختہ جدید ٹینک تباہ ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیف نے اس علاقے میں ٤٦٠ سروس ممبران کے ساتھ ساتھ ایک اور ٹینک، چار انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں، دو بکتر بند، پانچ عام گاڑیاں، اور ایک بک موبائل ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم بھی کھو دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں