ہومپاکستانروس پاکستانی سیاحوں اور تاجروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے، روسی...

روس پاکستانی سیاحوں اور تاجروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا اشتیاق ہمدانی کو جواب

روس پاکستانی سیاحوں اور تاجروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا اشتیاق ہمدانی کو جواب

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی کے سوال کا جواب دیا. اشتیاق ہمدانی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ “سوچی ورلڈ یوتھ فیسٹول میں پاکستانی نوجوان ایک بڑے وفد کے ساتھ سوچی آئے ہیں، روس کو ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تعلیمی میدان میں پلیٹ فارم قائم کرنے کا وسیع اور بھرپور تجربہ ہے لہٰذا اس تجربے کو روس اور پاکستان ایک دوسرے کے مفاد میں کیسے استعمال کرسکتے ہیں”؟

جس کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ ہمارے پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ وزارت خارجہ اور سفارت خانوں کے ذریعے بہترین تعلقات ہیں۔ ہم پاکستان کے عام لوگوں، سیاحوں اور تاجروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ روس کی اعلی سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تجربے کو بانٹنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے ماریا زخارووا سوچی میں ہونے والے یوتھ فیسٹول میں ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کررہی تھیں جس میں اشتیاق ہمدانی بھی موجود تھے.
Ishtiaq Hamdani

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

45 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں