ہومانٹرنیشنلیوکرین کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہئے، پوپ فرانسس

یوکرین کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہئے، پوپ فرانسس

یوکرین کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہئے، پوپ فرانسس

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پوپ فرانسس نے سوئٹزرلینڈ کی آر ایس آئی نیوز ایجنسی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کی حکومت کو مذاکرات کے ذریعے روس کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ میزبان لورینزو بوکیلا نے پوپ سے ان لوگوں کے بارے میں پوچھا جو “ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں اور ان لوگوں کے بارے میں جو یہ بحث کر رہے ہیں کہ ہتھیار ڈالنے سے بین الاقوامی میدان میں طاقت کے استعمال کو جائز قرار دیا جائے گا۔

پوپ نے کہا کہ یہ ایک تشریح ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ سب سے مضبوط وہ ہے جو حالات کو دیکھتا ہے، جو لوگوں کے بارے میں سوچتا ہے اور سفید جھنڈا لہرانے کی ہمت رکھتا ہے، اور وہ ہے جو مذاکرات کرتا ہے۔ فرانسس نے دلیل دی کہ “جب آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کو شکست ہوئی ہے، اور چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی ہیں، آپ میں مذاکرات کرنے کی ہمت ہونی چاہیے. فرانسس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کبھی بھی ہتھیار ڈالنے کے بارے میں نہیں ہوتے، بلکہ ملک کو مکمل تباہی سے بچانے کی غرض سے ہوتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں