ہومانٹرنیشنلبھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا

بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہےکہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ باحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارتی ریاست راجستھان میں پوکھران فائرنگ رینج میں بھارتی افواج کی ’بھارت شکتی‘ نامی مشقیں جاری ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ان مشقوں کا معائنہ کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے اس دوران تیجس طیارے کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی ٢٠٢٢ میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں