ہومتازہ ترینیوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روسی...

یوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روسی وزیر خارجہ

یوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کو شکست دینا مغربی ممالک کی اہم پالیسی کا حصہ ہے۔ تاہم مغرب کی بالادستی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ نیوز ایجنسی نے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے مغرب کے روس مخالف روئے پر تنقید کی۔ سرگئی لاوروف نے یوکرین میں نیٹو افواج بھیجنے کے بارے میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ابھی تک روس کی شکست کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ روس کو سٹریٹیجک شکست دینے کے جنون کی وجہ سے یورپی سکیورٹی سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے بارے میں میکرون اور دیگر یورپی سربراہوں کے بیانات کو دیکھنا کافی ہے۔ لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے خلاف دشمنی مغرب کی بین الاقوامی تعلقات کے پورے نظام کو جمہوری بننے سے روکنے کی اس کی جارحانہ پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ عالمی معاملات میں اس کے تسلط اور بالادستی کے خاتمے کا مسئلہ یوکرین میں حل کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں