ہومانٹرنیشنلچین کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مبارک باد

چین کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مبارک باد

چین کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مبارک باد

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین روسی صدر ولادیمیر پوتن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس نئے دور میں ایک دوسرے کے سب سے بڑے ہمسایہ اور جامع سٹریٹجک تعاون رکھنے والے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین روس تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی ٧٥ ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں