ہومانٹرنیشنلیوکرین فوج بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں، آسٹریا

یوکرین فوج بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں، آسٹریا

یوکرین فوج بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں، آسٹریا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسٹریا کے وزیرخارجہ نے اپنے ملک کے غیرجانبدارانہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا ، یوکرین فوج بھیجنے کا مخالف ہے۔ آسٹریا کے وزیرخارجہ الیکزینڈر شالنبرگ نے او آر ایف کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سلسلے میں بحث و مباحثے کو غیرضروری سمجھتا ہوں اور آسٹریا اس موضوع کو مسترد کرتا ہے۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم اپنے غیرجانبدارانہ موقف کے پابند رہيں گے اور کوئی بھی فوجی یا فوجی سازوسامان یوکرین نہيں بھیجا جائے گا۔ آسٹریا کے وزیرخارجہ نے کہا کہ نیٹو بھی یوکرین، فوج بھیجنے کے سلسلے میں پس و پیش میں ہے۔ فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے ابھی حال ہی میں کی ایف کے اتحادی کی حیثیت سے یورپی ممالک سے کہا تھا کہ وہ یوکرین جنگ کے سلسلے میں بزدلانہ رویہ اختیار نہ کریں ۔

دوسری جانب فرانس کے وزیرخارجہ اسٹیفن سژورنہ نے کہا ہے کہ طویل مدت تک یوکرین کے لئے ہماری حمایت یقینی نہيں ہے، فرانس کے وزیردفاع سباستین لکورنو نے کہا کہ اس وقت یوکرین فوج بھیجنے کا کوئی پروگرام نہيں ہے۔ برطانیہ ، اسلوواکیہ، رومانیہ اور اٹلی نے نیٹو کے فوجی یوکرین بھیجنے کو مسترد کردیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں