ہومتازہ ترینماسکو کروکس سٹی ہال حملہ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی

ماسکو کروکس سٹی ہال حملہ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی

ماسکو کروکس سٹی ہال حملہ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کے کروکس کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے، جبکہ چار حملہ آوروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ایک بیان میں کہا کہ خفیہ ایجنسیوں نے 11 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں چار دہشت گرد بھی شامل تھے، جو کروکس سٹی ہال پر حملے میں براہ راست ملوث تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرگرمیوں کے نتیجے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں چار دہشت گرد بھی شامل ہیں، جنہوں نے کروکس سٹی ہال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں براہ راست حصہ لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھیوں کی شناخت اور حملے کے تمام حالات کا تعین کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ ایف ایس بی نے مزید بتایا کہ یہ پہلے ہی ثابت ہو چکا ہے کہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی بہت احتیاط سے کی گئی تھی۔ دہشت گردوں نے جو ہتھیار استعمال کیے تھے وہ پہلے ہی ایک ذخیرہ میں رکھے گئے تھے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں نے کہا ہے کہ کنسرٹ ہال پر حملے کے سلسلے میں چاروں حملہ آوروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے. روسی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے ایک بیان میں کریملن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایف ایس بی سکیورٹی سروس کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ’11 افراد کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا، جن میں چار دہشت گرد براہ راست حملے میں ملوث تھے۔‘

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں