ہومپاکستانچیمپئینز ٹرافی 2025: انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا 3...

چیمپئینز ٹرافی 2025: انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا 3 رکنی وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی (صداۓ روس)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آ ئی سی سی کا تین رکنی وفد آج نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر منیجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن منیجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔ کراچی سٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد کی سکیورٹی فراہم کرنےو الے اداروں کے اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

پروگرام کے مطابق وفد بدھ کو پنڈی سٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا۔ کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سے ملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں