ہومپاکستانپشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس...

پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

پشاور (صداۓ روس)
پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کاتحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 30 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاہے ، فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ، ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 14 مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا ۔

پشاور ہائیکورٹ کے پاس صوبےتک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے ، الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق ہے ، مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کروائی جاسکتی ،درخواستگزار نے اعتراض کیا مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہو سکتیں، سنی اتحاد کونسل خواتین مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ، درخواست خارج کی جاتی ہے ، جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصص نشستوں کی اہل نہیں ہے ، الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا مخصوص نشستوں پر حق ہوتاہے ، یہ دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جا سکتی غیر آئینی ہے ، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں